پاکستان سولنگی اتحاد کی جانب سے اسلام آباد میں لانگ مارچ کا استقبال

اسلام آباد (پ ر) پاکستان کے عوام جس طرح استحصال مافیا کے ہاتھوں تباہ و برباد ہونے کے ساتھ ساتھ ذلیل و رُسوا ہو رہے ہیں اسے اگر دنیا کی بدترین تاریخ کہا جائے تو بےجا نہ ہو گا کیونکہ عوام کا ستحصال ہر دور میں انہی لوگوں نے کیا ہے جن پر عوام نے اعتماد کیا ہے مگر خوبصورت ، نعروں ، وعدوں ، خوشحالی اور انقلاب کے دلاسے دینے والے روایتی سیاستدانوں نے ہمیشہ سرمایہ دار ، صنعتکار ،جاگیردار ، اشرافیہ کے سرپرست اور انتظامیہ کے نمک خوار کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کا شکار کیا ہے۔

پاکستان سولنگی اتحاد کے مرکزی رہنما سلیمان سولنگی راجپوت نے اسلام آباد میں طاہر القادری کے لانگ مارچ کے شرکاء کا پاکستان سولنگی اتحاد کی جانب سے استقبال کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سولنگی اتحاد مظلوم عوام کو انصاف ، حق اور عزت دلاکر پاکستان کو دہشت گردی اور بحرانوں سے نکال کر مستحکم بنانا چاہتی ہے۔

اس لئے طاہر القادری کے لانگ مارچ سے اختلاف کے باجود ہم انہیں اسلام آباد میں اسلئے خوش آمدید کہہ رہے ہیں کہ وہ انہوں نے عوام کے حق کیلئے آواز اٹھائی اور تمام تر مخالفت کے باوجود عملی جدوجہد کا آغاز کیا جو یقینا قابل ستائش ہے۔