عدالت سے سزا ہوئی تومستعفی ہوجاوں گا،وزیراعظم

gilanii

gilanii

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے صدر آصف زرداری کیخلاف تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے، عدالت عظمی سے سزا ہوئی تو عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ دوسری جانب امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم کو سزا ہونے کی صورت میں صدر ان کی سزا معاف کرسکتے ہیں۔

عرب ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وزیر اعظم گیلانی نے کہا توہین عدالت کیس میں انھیں عدالت عظمی سے سزا ہوئی تو وزارت عظمی چھوڑ دیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا صدر کو ملک میں اور بیرون ملک مقدمات میں مکمل استثنی حاصل ہے۔ وزیر اعظم نے کہا صدر آصف زرداری اور ان کے خلاف تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے۔

ایبٹ آباد آپریشن پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا ان کے خیال میں اسامہ کیخلاف آپریشن سی آئی اے نے آئی ایس آئی کی مشاورت سے کیا، اسی لئے انہوں نے اسے عظیم کامیابی قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان نیٹو اور ایساف کے ساتھ تعلقات کا ازسرنو جائزہ لے رہا ہے، پارلیمنٹ اس بات کا فیصلہ کرے گی نیٹو کی سپلائی لائن بحال کی جائے یا نہیں۔