عدلیہ تحریک سے نواز شریف نے بھی فائدہ اٹھایا۔ اعتزاز احسن

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ انہیں اس مرتبہ لانگ مارچ میں کوئی دلچسپی نہیں، عدلیہ تحریک سے عدلیہ سمیت نواز شریف نے بھی فائدہ اٹھایا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وکلاء اس مرتبہ لانگ مارچ میں تقسیم ہوں گے، ان میں پہلے والی یک سوئی موجود نہیں ہے، نواز شریف کو لانگ مارچ کیلئے محنت کرنا پڑے گی۔