عراق بم دھماکوں میں 44 افراد ہلاک

iraq blast

iraq blast

عراق : (جیو ڈیسک) عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں چوالیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے مختلف شہروں میں امام موسی کاظم کی برسی کے اجتماعات میں ہونے والے چار بم دھماکوں میں اٹھارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ہلہ کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر ہونے والے کار اور ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں بائیس افراد ہلاک اور اڑتیس زخمی ہو گئے۔ بلاد میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔