عرب لیگ کی شام کو اصلاحات کیلئے2 ہفتوں کی مہلت

arab league

arab league

شام کے تنازع پر عرب لیگ میں اختلافات برقرار، ہنگامی اجلاس میں وزرا خارجہ نے بشارالاسد کو حزب اختلاف سے مذاکرات اور تشدد بند کرنے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔  مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرا خارجہ نے ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ شام کو صدر کو عرب لیگ سے کئے گئے وعدوں پر عمل کیلئے پندرہ دن کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا اور توقع ہے کہ شام عرب اتحاد کو مایوس نہیں کرینگے۔ اس سے پہلے عرب لیگ وزرا خارجہ کی گول میز کانفرنس ہوئی جس میںتین ہزار جمہوریت پسندوں کو ہلاک کرنے پر شام کی عرب لیگ سے رکنیت ختم کرنے پر غور کیا گیا تاہم ارکان میں اتفاق نہیں ہوسکا۔
عرب وزرا خارجہ نے بیان میں شام کے صدر بشارالاسد پر ایک مرتبہ پھر زور دیا کہ وہ ملک میں جمہوریت کے حامیوں پر تشدد بند کریں اور شہریوں کے بنیادی حقوق بحال کئے جائیں۔ اجلاس میں اسرائیل کے اس اعلان کی مذمت کی گئی جس میں صیہونی ریاست نے مشرقی مقبوضہ بیت القدس میں یہودی آباد کاروں کیلئے دوہزار چھ سو مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔