عظیم الشان روحانی تربیتی اجتماع دربار عالیہ خواجہ رکن الدین محلہ مبارک شاہ نزد کلاں قبرستان کھیالی دروزہ گوجرانوالہ میں منعقد ہوگا

گوجرانوالہ : عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام آج بروز جمعرات بعد از نماز ظہر تا عشا سالانہ عرس خواجہ صوفی محمد علی نقشبندی مجددی کے موقع پر ایک عظیم الشان روحانی تربیتی اجتماع دربار عالیہ خواجہ رکن الدین محلہ مبارک شاہ نزد کلاں قبرستان کھیالی دروزہ گوجرانوالہ میں منعقد ہوگا جس میں خصوصی تربیتی خطاب صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کریں گے۔

ذائرین کی روحانی تربیت کے حوالے سے بیانات ہونگے ، اس اجتماع میں علامہ خورشید شاہ مجددی ، علامہ محمد حسین رضوی مجددی ، علامہ بشارت علی مجددی ، علامہ محمد رمضان مجددی PHDسکالر ، علامہ محمد نوید اقبال مجددی ، صوفی صدیق احمد مجددی ، صوفی مقبول احمد مجددی ، مہر محمد ارشد مجددی ، خواجہ عمران مجددی ، خواجہ عدنان مجددی ، قاری سرفراز مجددی اور ملک پاکستان کے نامور قرا و نعت خواں حضرات کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔