علاقائی ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کا خاص خیال اور ترقیاتی منصوبوں کو عوامی معیار کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ چیف آفیسر کمال مصطفی

کراچی (محمد ارشد) شاہ فیصل ٹاؤن میں سی سی فلورنگ گلیوں اور فٹ پاتھوں کی تعمیراتی کاموں کا آغاز ،بلا تفریق شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل میں عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے TMAشاہ فیصل ٹائون نے اپنے اقدامات کو تیز کردیا تعطیلات کے باوجود ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کی جانب سے صفائی وستھرائی اور علاقائی ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن میں مختلف یونین کونسل میں چوٹی گلیوں کی سی سی فلورنگ اور سڑکوں سے غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرکے کشادہ سڑکوں کی تعمیر کے بعد فٹ پاتھوں ک تعمیر کے حوالے سے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹاؤن کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ ٹاؤن کو درپیش مالی بحران کے باوجود علاقائی ترقی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیر کو یقینی بنا کر ہی نہ صرف علاقائی ترقی بلکہ ترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ہفتہ وار تعطیل کے باوجود عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے پر ٹاؤن انتظامیہ کے افسران اور ملازمین کو شاباشی دی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ شاہ فیصل ٹاؤن میں بسنے والے ہر فرد کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے شاہ فیصل ٹاؤن کو ترقی سے ہمکنار اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کرینگے۔

فٹ پاتھوں اور سی سی فلورنگ گلیوں کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری علاقائی ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کو عوامی معیار کے مطابق یقینی بنا یا جائے انہوں نے متعلقہ ذمہ دران سے کہاکہ علاقائی ترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل نگرانی میں وقت مقررہ پر پا یہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔