لیاقت نیشنل ہسپتال کے زیر اہتمام ہیسٹو پیتھالوجی میں امیو نو کیمسٹری پر ورکشاپ کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹ) لیاقت نیشنل ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج کراچی کے زیر اہتمام ہیسٹو پیتھالوجی میں امیو نو کیمسٹری پر ورشاپ کا انعقاد کیا گیا ورکشاپ سے پروفیسر ڈاکٹر شاہد پرویز ہیسٹو پیتھا لوجی اینڈ کیٹا لوجی سوسائٹی آف پاکستان اور لیاقت نیشنل ہسپتال شعبہ ہیسٹو پیتھا لوجی کی سربراہ ڈاکٹر نوید فریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امیونو کیمسٹری دنیا میں جدید ہیسٹو پیتھا لوجی میں بہت معاون ہے اس ٹیکنک سے مختلف اقسام کے خلیات کو خورد بین میں باآسانی تفریق کی جا سکتی ہے ،یہ شعبہ طب میں انقلابی ایجاد ہے اس کے ذریعے تشخیص اور علاج کی پیشن گوئی میں بھی معانت حاصل ہوتی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر شاہد پرویز اور نوین فریدی نے ورکشاپ کے شرکاء کو ہیسٹو پیھالوجی کے چیدہ چیدہ نکات سے آگاہ کیا اور شرکاء ورکشاپ کو خود یہ ٹیسٹ کرنے کا موقع بھی فراہم کیا ورکشاپ میں ملک کے ممتاز ہیسٹو پیتھا لوجسٹ کے علاوہ طلباء و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال شعبہ ہیسٹو پیتھالوجی کی سربراہ ڈاکٹر نوید فریدی نے کہاکہ لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی کا شمار پاکستان کے جدید ترین طبی ادارے میں ہوتا ہے جہاں جد ید طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ امراض کی تشخیص اور علاج کے ساتھ امراض سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر نوین فریدی نے کہا کہ طب کی تعلیم میں صرف تبدیلی ہی مستقل ہے لیاقت نیشنل ہسپتال کے زیر اہتمام گا ہے بہ گاہے ورکشاپ سیمینار اور سمپوزیم کے انعقاد کا مقصد شعبہ طب میں نئی ٹیکنا لوجی کو طب سے منسلک افراد تک روشناس کرانا ہے اور ایسے اقدامات ہی لیاقت نیشنل ہسپتال کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام دلاتا ہے۔

liaquat National Hospital

liaquat National Hospital