علامہ آغا سید علی الموسوی مرحوم کے چہلم کے سلسلہ میں قرآن خوانی و مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا

گجرات (جی پی آئی) حسینیہ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) سرکلر روڈ گجرات میں آج جید عالم دین عظیم خطیب محراب و منبر ، متقی و پرہیزگار علامہ آغا سید علی الموسوی مرحوم کے چہلم کے سلسلہ میں قرآن خوانی و مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا مرحوم عالم دین چونکہ آغا سید مبارک علی موسوی کے تایا جان اور سسر بھی تھے لہٰذا آپ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ ان نے غم کی گھڑیوں میں انہیں یاد رکھا اور حوصلہ دیا ، صوبائی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب علامہ محمد زمان حسینی قبلہ نے مجلس عزا سے خطاب فرمایا اور آغا علی الموسوی کی خدمات کا ذکر کیا ، اور فلسفہ موت و حیات پر گفتگو فرمائی اور شہادت امام حسین پر بیان دیتے ہوئے گستاخان رسول خدا کی بھی شدید مذمت کی ، اختتام پر تمام مومنین کو تبرک و نیاز پیش کی گئی ، سید الطاف عباس کاظمی صدر شیعہ علماء کونسل ، سید سرفراز جعفری ، سید محمد رضا نقوی ، سید طارق شاہ ، میر اکبر علی ، مشکور مہدی زیدی ، علامہ مختار نقوی نے شرکت کی۔