علیم ڈار 150 ون ڈے میچز کرانے والے ساتویں امپائر بن گئے

AleemDar

AleemDar

لندن : (جیو ڈیسک) پاکستان کے امپائر علیم ڈار نے ایک سو پچاس ون ڈے میچز سوپروائز کرانے والے ساتوویں امپائر بن گئے ہیں۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے دوران علیم ڈار نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری سابق بھارتی فاسٹ بولر جیویگل سری ناتھ نے انہیں اعزاز دیا۔

دوہزار دو میں علیم ڈار کو آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا تھا۔ چوالیس سالہ علیم ڈار کو دو ہزار سات اور دو ہزار گیارہ کے عالمی کپ فائنل سوپروائز کرانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ علیم ڈار کو لگاتار دو سال آئی سی سی کی جانب سے بہترین امپائر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔