اسپاٹ فکسنگ کا جرم، 5 بھارتی کرکٹرز پر پابندی عائد

Spot fixing 5 Indian

Spot fixing 5 Indian

ممبئی : (جیو ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ الزامات پر 5 کرکٹرز پر پابندی عائد کردی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق جن کرکٹرز پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سدھیندرا، مونش مشرا، امیت یادیو،ابھیناو،سری واستو شامل ہیں۔

سدھیندرا نے ایک نوبال دی تھی جس کے پاداش میں ان پر تاحیات پابندی عائد کی گئی۔اس کے علاوہ سری واستو پر 5 سال جبکہ مونش مشرا ، امیت یادیو اور ابھیناو پر بھی ایک،ایک سال کی پابندی عائد کی گئی۔