عمران خان کا وزیر اعظم گیلانی سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

imran khan

imran khan

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے سونامی مارچ کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ اسلام آباد میں دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے پاس مزید اس عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل در آمد نہیں ہوا تو تحریک انصاف کا سونامی مارچ پورے ملک کا نظام مفلوج کر دے گا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کا یہ اعتراض کے فیصلے میں سپریم کورٹ حد سے تجاوز کرگئی کسی طور پر ٹھیک نہیں۔