عمران خان کے فیصلے غلط ثابت ہوئے۔ وزیراعظم

imran khan pti

imran khan pti

پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی بھی طرح سیاسی خطرہ نہیں ان کے فیصلے غلط ثابت ہوئے۔ ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عمران خان ایک سیاسی خطرہ بن چکے ہیں تووزیراعظم نے کہا نہیں بالکل نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے فیصلے غلط ثابت ہوئے مثال کے طور پر عمران خان نے ضمنی انتخابات میں عوام سے بائیکاٹ کی اپیل کی لیکن عوام نے ان کی نہ سنی اور انتخابات میں پہلے سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔