عمران فاروق قتل، پاکستان میں کوئی گرفتار نہیں ہوا

Rehman Malik

Rehman Malik

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل میں ملوث کسی بھی فرد کو پاکستان میں گرفتار نہیں کیا گیا اور سیاسی گیم میں ایجنسیوں کو بدنام نہ کیا جائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کس سیاسی جماعتوں کیعوام میں مقبولیت کا اندازہ انتخابات میں ہو جائے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ ملک کے حالات کے پیش نظر اتحاد کی فضا قائم کرنے کی ضرورت ہے اور کسی کو برا بھلا نہیں کہنا چاہئے۔ سیاسی تنقید کا جواب جمہوری انداز میں دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی رہنمائی کوئی کرنا چاہتا ہے تو پارلیمنٹ میں آئے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اسمبلیوں میں نہیں آ سکے انہوں نے رونا دھونا شروع کیا ہوا ہے۔