عنقریب تحریک انصاف جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی بن رہی ہے،یاسر گیلانی

لاہور (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء انجینئر یاسر گیلانی اور ابو بکر عظیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو یونین کونسل لیول سے لیکر چیئر مین تک الیکشن کروا کر اپنے عہدیداران منتحب کرے گی۔یاسر گیلانی نے ملاقات کے لئے آنے والے یوتھ ونگ کے سابقہ عہدیدران کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں۔پارٹی الیکشن سے نوجوان قیادت کو آگے آنے کا بھرپور موقع ملے گا۔تحریک انصاف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ جنوبی ایشیاء کی واحد جمہوری جماعت ہو گی جس کے تمام عہدیدار منتخب ہو کر آئیں گے۔