عوامی تحریک ، سندھ بچا کمیٹی آج ہڑتال کریں گی

Sindh

Sindh

سندھ (جیوڈیسک) عوامی تحریک اور سندھ بچا کمیٹی نے بلدیاتی نظام کے خلاف نے آج ہر صورت ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا، کراچی میں ریڈ زون کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کے مطابق سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف آج ہر صورت ہڑتال کی جائے گی۔ سندھ بچا کمیٹی کے کنوینئر سید جلال محمود شاہ نے بھی کہا ہے کہ آج قوم پرست جماعتوں کی ہڑتال ہو گی۔

ہڑتال کے ساتھ سندھ میں سیلاب اور سانحہ کراچی کے حوالے سے یوم سوگ بھی منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہڑتال کے خاتمے کا تاثر دے ر ہے ہیں جو درست نہیں ہے۔ قوم پرست جماعتوں کی ہڑتال کے پیش نظر کراچی کے ریڈ زون کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔