آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری

Core commander conference

Core commander conference

کور کمانڈر کانفرنس (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جنرل ہیڈکواٹرز راولپنڈی میں جاری ہے۔کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ امور اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں آرمی چیف کے دورہ روس کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا۔