سندھ کے مختلف شہروں میں جزوی ہڑتال

Strike in singh

Strike in singh

سندھ (جیوڈیسک) سندھ میں بلدیاتی آرڈیننس کے اجرا کے خلاف سندھ کے چھوٹے بڑے شھروں مین شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال ، کاروباری مراکز بند ، ٹریفک معطل، مسافروں کو پریشانی کا سامنا،رینجرز، پولیس کا مشترکہ گشت۔سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں ، بدین ، ماتلی، تلھار، گولارچی اور ٹنڈوباگو مین شٹر ڈاون اور پہیہ جام ھڑتال کی گئی۔ کاروباری مراکز شاھی بازار، نسیم سٹی سینٹر ، کلاتھ مارکیٹ اور سبزی منڈی مکمل بند ہیں ھڑتال کے باعث سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے رینجرز، پولیس کا مشترکہ گشت جاری ہے۔ لاڑکانہ میں تمام کاروباری مراکز بند پیڑول پمپ سی این جی و دیگر چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں ۔ ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے جس سے مسافروں کو اپنی اپنی منزل پر پہنچنے کے لے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے لوگوں کو اپنے پیاروں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے میںدشواری کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے اور مریض گھروں میں تڑپنے لگے ہیں۔

اسکول جانے والے بچے اور دفاتر جانے والے افراد کو سخت پریشانی کا سامنا۔ دوسری جانب جسقم کے کارکنوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بشیر قریشی کی درست رپورٹ جاری کرائی جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔