عوامی تحریک کا بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف ہڑتال کا اعلان

Sindh strike

Sindh strike

سندھ اسمبلی (جیوڈیسک)عوامی تحریک سندھ اسمبلی میں بلدیاتی آرڈیننس پیش کرنے کیخلاف آج ہڑتال کرے گی۔ مسلم لیگ ن نیحمایت جبکہ ٹرانسپورٹروں نے گاڑیاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایاز لطیف پلیجو نے بلدیاتی آرڈیننس کو سندھ اسمبلی میں پیش کئے جا نے پر آج صوبے بھرمیں ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ اسمبلی کے ممبران عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اس نظام کو رد کریں۔

مسلم لیگ ن نے بلدیاتی آرڈی نینس کے خلاف ہڑتال کی حمایت کی ہے۔سندھ بس اونر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کے باعث صوبے میں آج پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ایسوسی ایشن کے صدر میر افضل خان نے بتایا کہ امن وا مان کی خراب صورتحال کے باعث ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔