شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ ، 3 افراد ہلاک

Drone attack

Drone attack

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔میر علی کے نواحی علاقہ حیدر خیل میں امریکی ڈرون طیارے نے دو موٹر سائیکل سواروں پر چار میزائل داغے جس سے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق غیر ملکی جنگجو تنظیم سے ہے۔ ڈرون حملے کے بعد علاقے میں 5 جاسوس طیارے نچلی پروازیں کرتے رہے جس میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔