کراچی : پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

Karachi violence incidents

Karachi violence incidents

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جبکہ فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں دکان پر فائرنگ سے ایک شخص ملک عمران دم تو ڑ گیا۔ایک روز قبل پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا راہ گیر دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شاہ فیصل کے نام سے کرلی گئی ہے۔