عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید اسپتال میں داخل

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

راولپنڈی : (جیو ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور معروف سیاستدان شیخ رشید احمد علیل ہوگئے ہیں انہیں راولپنڈی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ ملک کی متعدد اہم شخصیات نے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد دبئی سے وطن واپس آرہے تھے کہ ان کی دبئی ائرپورٹ پر طبیعت خراب ہوگئی۔

انہیں ائرپورٹ پر فوری طبی امداد دی گئی جس کے بعد وہ وطن روانہ ہوگئے۔ راولپنڈی کے بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پہنچنے کے بعد انہیں فوری طور پر راولپنڈی کے ایک نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل کرلیا ہے۔