لاپتہ افراد کے حوالے سے قوانین بنائے جائیں، یوسف رضا گیلانی

Yousaf Raza Gilani

Yousaf Raza Gilani

بلوچستان : (جیو ڈیسک)وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بلوچستان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے صوبے میں قیام امن کے لیے انسداد دہشت گردی قوانین میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت بلوچستان میں امن وامان کیحوالے ایک اہم اجلاس ہوا۔ جس میں بلوچستان کے حالات، امن وامان اورلاپتہ افراد کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم گیلانی نے ہدایت کی کہ صوبے میں قیام امن کیلیے انسداد دہشت گردی قوانین میں ترمیم کی جائے۔

انہوں نے وزیراعلی بلوچستان اور وفاقی وزیرداخلہ کوہدایت کی وہ اس سلسلے میں باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں اورصوبے میں قیام امن کویقینی بنایاجائے۔ وزیراعظم نے لاپتہ افراد کے حوالے سے ضروری قوانین بنانے کی بھی ہدایت کی۔