عوامی مسائل کا حل پیپلزپارٹی کا طرہ امتیاز ہے ، ڈاکٹر شکیل احمد

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عوامی مسائل کا حل پیپلزپارٹی کا طرہ امتیاز ہے شہید قائد بے نظر بھٹو اور انکے خاندان کی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان اور آزادکشمیر کے اندر جمہوریت کا بول بالا ہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے آزادکشمیر کے اندر رواداری ،خدمت خلق اور تعمیر وترقی کے دور کا آغاز کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع بھمبر کے مرکزی راہنما ڈاکٹر شکیل احمد آف مکہال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان و آزادکشمیر عوام کی خوشحالی کی ضامن ہے اور خطے کے اندر عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔