عوام خاندانی اور مورثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں: شیخ محمد افضال

گجرات: ممتاز کاروبار ی و سیاسی شخصیت شیخ محمد افضال کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں ن لیگ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ، نہ صرف تمام شعبہ ہائے زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں بلکہ پاکستان میں غربت ، مہنگائی ، بیروزگاری ، لاقانونیت ، ناانصافی میں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ گجرات شہر کا اگر سروے کر لیا جائے تو آج بھی بہت سارے مسائل سے حلقہ پی پی 111دو چار ہے ، کیونکہ سیاست دانوں نے عوام کے ساتھ ہمیشہ مذاق کیا ہے اور ضلع کچہری کی سیاست کو فروغ دیا گیا ہے ، عوام چاہتے ہیں کہ ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں اور ایسے حکمران ہونے چاہیں جو سیاست اور ذات برادری سے بالا تر ہو کر عوام کے مسائل حل کریں ، عوام خاندانی اور ایسی سیاسی جماعتوں کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں جو صرف ذاتیات کی سیاست کرتے ہیں اور گندی سیاست کی وجہ سے چونسٹھ سال سے پاکستان ترقی نہیں کر سکا۔