APFUTUکے زیر اہتمام بجٹ سیمینار آج منعقد ہو گا

گجرات :APFUTUکے زیر اہتمام بجٹ سیمینار آج منعقد ہو گا ، آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام فیصل آباد میں آج بجٹ سیمینار منعقد ہو گا ، جس میں تمام صوبوں سے ٹریڈ یونینز کے نمائندے شرکت کریں گے ، جو کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے لئے بجٹ تجاویز تیار کریں گے ، تا کہ پاکستان کے محنت کش مزدور طبقہ کی تنخواہوں میں اضافہ کروایا جائے اور ان کی نوکریوں کے بارے میں بھی تجاویز دی جائیں ، سیمینار میں ملک میں جاری بیروزگاری ،مہنگائی ، اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھی بحث مباحثہ کیا جائیگا ، تقریب کی صدارت فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز سید کرینگے ۔