عوام کو آنے والے بجٹ میں خوشخبری ملے گی، بابر اعوان

babar awan

babar awan

لاہور : ( جیو ڈیسک)سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر بابر اعوان نے مئی میں وفاقی بجٹ آنے اور عوام کو ایک بڑی خوشخبری دینے کا عندیہ دیا ہے۔دس روزہ بھارتی دورہ پر روانگی سے قبل واہگہ بارڈ رپر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ اگرمئی میں آنے والے بجٹ میں خوشخبری نہ ملی تو میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں گا،ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کسی سطح پر کوئی اختلا فات نہیں ہیں،انہوں نے کہا جمہوریت اور رول آف لا کے لئے میں پہلے بھی کردار ادا کرتا رہا ہوں اور آئندہ بھی ضرورت پڑی تو قربانیاں دوں گا۔

صدر کے نجی دورے کے سوال پر انکا کہان تھا کہ نجی دوروں میں سیاسی باتیں اور مذاکرات ہوتے ہی ہیں،پیس پراسس میں تینوں ٹریکس پر مذاکرات کے ساتھ ساتھ تجارت کا بھی اہم کردار ہونا چاہیئے انہوں نے کہا تجارت اور ویزہ پالیسی میں نرمی کے حوالے سے ضرور بات ہو گی،ان کا کہنا تھاکہ پڑوسی اور بارڈ رتبدیل نہیں کئے جا سکتے تاہم مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کا راستہ ضرور اختیار کیا جانا چاہئیے،بابر اعوان نے بتایا دس روزہ دورے کے دوران بھارتی ماہر ین قانون سے بھی ملاقات ہو گی۔