عوام کو صحت مند اور ٹائون کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ سمیع خان

کراچی :   کورنگی ٹائون کی عوام کو صحت مند اور ٹائون کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں تاکہ کورنگی ٹائون کی عوام کو تمام تر بلدیاتی سہولیات یکساں طور پر میسر آسکے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے 5000 روڈ پر جاری مشینی استر کاری کے کام کے معائنے کوموقع پر کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے انہو ں نے مزید کہا کہ ٹائون انتظامیہ ہر وہ اقدامات کر رہی ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے درست ثابت ہو اور کورنگی ٹائون میں ہونے والے ترقیاتی کام اس بات کامنہ بولتا ثبوت ہے ٹائون انتظامیہ نے جو بھی کام کئے ہیں وہ پلاننگ کے تحت کئے ہیں جن کے ثمرات توقعات کے مطابق نکلے ہیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں اور عوام کے درپیش مسائل اور بلدیاتی مسائل پر قابو پانے ساتھ ہی عوام کو ضروریات زندگی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے علاقوں میں ترقیاتی کام عوامی امنگوں کے مطابق انجام دیئے جارہے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ کورنگی ٹائون میں سٹرکیں چمک رہی ہیں ٹائون روشن ہوتا جارہا ہے گلیوں میں بھی لائٹس لگائی اورگلیوں کو پختہ کیا جارہاہے انہوں نے وہاں پر موجود افسران کو ہدایت دیں کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کر کے مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں تاکہ کورنگی کی عوام کو بنیادی سہولیات جلد میسر ہو سکیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتائی اورنااہلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

Sami Khan Visit

Sami Khan Visit