عید میلاد النبیصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کویوم تحفظ ناموسِ رسالتصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے طور پر منائیں گے : سنی تحریک

عید میلاد النبیصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کویوم تحفظ ناموسِ رسالتصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے طور پر منائیں گے  سنی تحریک
راولپنڈی،اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک کے صوبائی صدرمحمدشاداب رضانقشبندی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کویوم تحفظ ناموسِ رسالت صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے طور پر منائیں گے۔ملک بھر میں جلسے ، جلوس ، ریلیاں، چراغاں، محافل میلاداورسیمینارزکانعقادکیاجائے گا۔ سکیورٹی انتظامات غیرتسلی بخش ہیں،حکومت میلاد کی محافل اور جلوسوں کی سکیورٹی یقینی بنائے۔جلوسوں اور محافل کے راستوں پر تمام تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔

جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر ہم ملک کی فضائوں کو بارود کی بدبو سے پاک کر کے درود و سلام کی خوشبوئوں سے معطر کر دیں گے۔ عوام اہلسنت اپنے اتحاد اور نظم و ضبط سے یہ ثابت کر دیں کہ عاشقان مصطفیصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم اپنے آقا کا میلاد دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ بجلی کی فراہمی کے ادارے 12ربیع الاول تک ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کااعلان کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی شادی ہال میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹرزاہد قادری نے کہا کہ حکو مت اورقانون نافذ کرنیوالے ادارے ریڈ الرٹ ، ہائی الرٹ ،فول پروف سیکورٹی جیسی اصطلاحات اور اخباری اعلانات و بیانات تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی اقدامات یقینی بنا ئیں اور متعلقہ اعلیٰ حکام تما م تر حفا ظتی معاملات کی خود نگر انی کریں۔ ما ہ ربیع الاو ل کے حفاظتی انتظا ما ت محر م الحرام کی طر ح کئے جا ئیں ۔ ملک میں جاری انتہا پسندی اور دہشتگردی کی اصل وجہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے ناقص انتظامات ہیں۔مفتی لیاقت علی رضوی نے شہدائے عیدمیلادالنبیصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے خون کا صدقہ ہے کہ آج ملک بھر میں ہر طرف جشن میلاد کا سماں ہے۔

سانحہ نشتر پارک کے بعد ہم نے ہر فورم پر اس سانحہ کی آزاد تحقیقات کے مطالبے کئے لیکن افسوس کہ آج تک اس سانحہ کے اصل ملزمان کو حکومت بے نقاب نہ کرسکی۔علامہ طاہراقبال چشتی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اور ملک بھر کے علماء اہلسنّت اور مشائخ کرام کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔ اس موقع پر ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی، اسلام آبادکے صدرعلامہ وسیم عباسی، ضلع راولپنڈی کے صدرعلامہ طاہراقبال چشتی، ادارہ صراط مستقیم کے رہنماعلامہ اشفاق احمدصابری ، ملک عبدالرئوف، صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی اورپیرحمیدحسین شاہ ہزاروی سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔

کنونشن میں مرکزی انجمن ثناء خوانِ مصطفیصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے صدرعبدالمصطفیٰ قادری، انجمن سپاۂ مصطفیصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے امیرثاقب رضانقشبندی،انجمن غلامان رسولصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے ناظم اعلیٰ محمدریحان چشتی اورمحفل میلاد کونسل کے عہدیداروں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان سُنی تحریک میں شمولیت کااعلان کیا۔