غربت اور مہنگائی نے لوگوں کو مارڈالا ہے،نواز شریف

nawaz sharif

nawaz sharif

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے گجرانوالہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غربت اور مہنگائی نے لوگوں کو مار ڈالا ہے آج ملک میں نہ بجلی ہے نہ گیس۔
گوجرانوالہ میں  مسلم لیگ ن کے جلسے سے میاں نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرپشن کی حد کردی گئی ہے ۔ملک کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے پاکستان اپنا وقار کھوتا جا رہا ہے ،ایٹمی قوت والا پاکستان آج مجبور اور لاچار بنا ہوا ہے ،عدلیہ کا احترام ختم کردیا گیا ہے پارلیمنٹ کو گھر کی لونڈی سمجھ لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لوگ چھوڑ کر جانے والوں کی انہیں کوئی پرواہ نہیں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لوگ چھوڑ کر وہی لوگ جا رہے ہیں جو مشرف کے ساتھی ہیں ۔انہوں نے گجرانوالہ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا حکمرانوں سوچ لو اور آج کا یہ جلسہ اور جذبہ دیکھ لو ان کا کہنا تھا کہ اگر اس جلسے میں شریک لوگ اسلام آباد کی طرف چل پرے تو پھر خیر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ  گیس کے نرخ اتنے بڑھا دیے گئے ہیں کہ چین سے نہیں بیٹھ سکتا نہ گیس ملتی ہے نہ بجلی بل پہلے سے زیادہ آتا ہے، آج ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  عوامی خواہشات کا سودا نہیں ہونے دیں گے ایٹمی دھماکے کرنے والی قوم بے عزتی برداشت نہیں کر سکتی قوم کو بھکاری بنا دیا گیا ہے مجھے یہ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جلسی کو بھی جلسہ کہہ دیتے ہیں آج کا جلسہ کسی لانگ مارچ سے کم نہیں اگر یہ جذبہ سلامت رہاتو پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔