غربت میں کمی کیلئے مائیکرو انشورنس کا کردار

Asif Arif

Asif Arif

غربت ختم کرنے کے لئے کم تنخواہ داروں میں مائیکرو اانشورنس کا پھیلاؤ ضروری ہے۔ کراچی میں پاکستان انشورنس انسٹی ٹیوٹ کے تحت ہونے والے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے کمشنر انشورنس آصف عارف کا کہنا تھا کہ رواں سال آنے والے سیلاب میں انشورنس نہ ہونے پر عوامی اور حکومتی سطح پر بڑے پیمانے پر بھاری نقصان ہواجو مائیکرو انشورنس کی اہمیت اور ضرورت کی نشاندہی کرتا ہے۔
کمشنر انشورنس کا نے بتایا کہ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن جلد مائیکرو انشورنس قوانین مکمل کر کے جاری کر دے گی۔