غزالی ماڈل ہائی سکول کنجاہ میں شاندار پیام ِ سیرت کانفرنس کا انعقاد

کنجاہ : غزالی ماڈل ہائی سکول کنجاہ میں شاندار پیام ِ سیرت کانفرنس کا انعقاد ۔کثیر تعداد میں معززین علاقہ کی شرکت۔محمد ضیغم مغیرہ ڈائریکٹر غزالی گروپ آف سکولز ،کالجز پنجاب نے خصوصی خطاب کیا ۔تقریب کی صدارت حافظ محمدا قبال پرنسپل ادارہ ہذا نے کی ۔تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر سیٹھ قمر خورشید صراف،پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کنجاہ کے صدرحافظ محمد اسرار شیخ،پروفیسر محمد صدیق،ہیڈماسٹر (ر) چوہدری محمد مشتاق،چوہدری نصراللہ خان نصر ایڈووکیٹ،چوہدری محمد الیاس آف دھروڑکے ،چوہدری طاہر حسن MDپرفیکٹ پرنٹنگ پریس گجرات، چوہدری محمد زیبر آ ف دھروڑکے ،ابو بکر راشدSST،چوہدری خورشید احمد منہاس صدر کسان بورڈ گجرات،محمد اشرف بزمی صدر میلاد کمیٹی کنجاہ،مرزا عبدالر حمان روزنامہ ڈیلی پاکستان،ڈاکٹر عبدالر زاق غفاری چیف ایڈیٹر نیوز GPIگجرات،چوہدری عبدالخالق آرائیں ،ڈاکٹر محمد شیرازMDڈاکٹرموبائل کنجاہ،چوہدری محمد زبیر آف خونن غربی ،مبشر علی معاویہ آف موسیٰ کٹھانہ،عاشق حسین سرمد آف یونان اور کم و بیش 400افراد نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد ضیغم مغیرہ نے کہا کہ ربیع الاول کا مبارک مہینہ ہم پر سایہ فگن ہے اورجناب ِرسالتِ مآب ۖ سے محبت کا جو ہم دعوٰی کرتے ہیں اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم آپ ۖ کے بتائے ہوے اصولوں پر عمل کریں ۔اور اس وقت امت کو جس چیز کی اشد ضرورت ہے وہ اتحاد ہے آئیے ہم آپ ۖ کی محبت کے جھنڈے تلے ایک ہو جائیں۔پر وقار تقریب کا اختتام محترم محمد ضیغم مغیرہ صاحب کی دعا سے ہوا۔