غزہ : اسرائیلی طیاروں کی بمباری، ایک فلسطینی شہید ، ایک زخمی

Ghaza Bombing

Ghaza Bombing

غزہ (جیوڈیسک) غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایک فلسطینی شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ حملے میں غزہ سے تعلق رکھنے والے دو شرپسندوں کو ٹارگٹ کیا گیا جو اسرائیلی حدود میں راکٹ حملے کرنے میں ملوث تھے۔ غزہ کے اسپتال حکام کے مطابق اس اسرائیلی حملے میں تین بچے بھی زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔