موریطانیہ کے صدر فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی

Mauritania President

Mauritania President

موریطانیہ (جیودیسک) موریطانیہ کے صدر محمد عبد العزیز شوٹنگ کے ایک واقعہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔ موریطانیہ کے وزیرِ اطلاعات حامد ماحجوب نے بتایا کہ صدر کے بازو میں زخم آیا ہے اور وہ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ موریطانیہ کی فوج کی ایک گشتی پارٹی نے غلطی سے صدر کی گاڑیوں کے قافلے پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ دارالحکومت واپس آ رہے تھے۔