قتل کی واردات میں ملوث 5 برطانوی فوجیوں پر فرد جرم عائد

 British soldiers charged

British soldiers charged

افغانستان(جیوڈیسک) افغانستان میں قتل کی واردات میں ملوث پانچ برطانوی فوجیوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

برطانوی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ پانچ فوجیوں پر افغانستان میں قتل کرنے کے الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ افغانستان میں ایک سال قبل پیش آیا تھا۔ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رائل ملٹری پولیس نے اتوار کی صبح مزید دو فوجیوں کو گرفتار کیا جس سے گرفتار فوجیوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ یہ فوجی عدالتی کارروائی تک حراست میں رہیں گے۔