غزہ : اسرائیلی فوج کی شیلنگ، 4 فلسطینی شہید

Ghaza

Ghaza

غزہ (جیوڈیسک) غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی شیلنگ سے چار فلسطینی شہید اور 25 زخمی ہو گئے ہیںاسرائیلی ٹینکوں نے رات گئے غزہ پر شیلنگ کی۔ شیلنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے شدید شیلنگ کی۔ اسرائیلی فوج نے حالیہ واقعے پر تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد غزہ کے سرحدی علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔