غزہ پر اسرائیلی حملے دوسرے روز بھی جاری

gaza attack

gaza attack

غزہ : ( جیو ڈیسک ) فلسطینی علاقے غزہ میں دوسرے روز بھی جاری اسرائیلیو فضائی حملوں میں مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں جنہیں عرب لیگ نے قتل عام قرار دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز کے حملوں اور لڑائی کے دوران کم از کم پندرہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

غزہ پر حملوں میں ڈرامائی انداز میں اور خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔
ہم ذمہ داروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے بزدلانہ حملوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
عرب لیگ نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل پر قتل عام کا الزام لگایا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہودی ریاست کے خلاف سخت موقف اختیار کرے۔