غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری،3 فلسطینی شہید

Phlasteen

Phlasteen

غزہ (جیوڈیسک)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے تین فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کواسرائیلی فضائیہ نے رفاہ کے علاقے میں ایک کار پر میزائل داغے جس سے کار مکمل طورپر تباہ ہو گئی۔

مقامی افراد نے ملبے سے دو فلسطینی شہریوں کی لاشیں اور ایک زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی زخمی بھی چل بسا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فضائی حملے کی وجہ فلسطینیوں کی جانب سے راکٹ حملے قرار د یئے ہیں۔