غیرملکی ٹیم کو پاکستان مدعو کرنا احمقانہ فیصلہ ہوگا، شعیب اختر

shoaib akhtar

shoaib akhtar

اسلام آباد (جیو ڈیسک)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کسی غیر ملکی ٹیم کو پاکستان مدعو کرنا احمقانہ فیصلہ ہوگا۔ سری لنکن ٹیم پر حملے جیسا واقع دوبارہ ہوا تو پاکستان کرکٹ ٹیم پر پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں بچوں کے کرکٹ سمر کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے پی سی بی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آفیشلز صرف مزے اڑانے کے علاوہ اور کچھ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر غلطی کی سزا کاٹ چکا ایک موقع اور ملنا چاہیے۔