دفاعی چیمپیئن رافیل نڈال لندن اولمپکس سے دستبردار

rafael nadal

rafael nadal

لندن اولمپکس(جیو ڈیسک)بیجنگ اولمپکس دوہزار آٹھ کے ٹینس مقابلوں کے دفاعی چیمپیئن اسپین کے رافیل نڈال لندن اولمپکس دو ہزار بارہ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ اسپین کے رافیل نڈال نے لندن اولمپکس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ گٹھنے میں انجری کی وجہ سے وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع نہیں کرسکتے جس کے باعث انہوں نے اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چھبیس سالہ ہسپانوی کھلاڑی نے کہا کہ وہ اس کنڈیشن میں نہیں ہیں کہ میگا ایونٹ میں شرکت کر سکیں۔ نڈال کا کہنا تھا کہ لندن اولمپکس میں شرکت نہ کرنا ان کی زندگی کا سب سے غمگین لمحہ ہوگا۔