چینی سوئمرسون یانگ کا ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکتا،کوچ کا دعویٰ

chinese swimmer

chinese swimmer

بیجنگ (جیو ڈیسک)چائنا کے سوئمنگ کوچ لیو ہائی تائو نے دعوی کیا ہے کہ چینی سوئمنر سون یانگ کا پندرہ سومیٹر کاورلڈ ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکتا۔ سون یانگ نے گذشتہ سال شنگھائی ورلڈ چیمپئن شپ میں چودہ منٹ چونتیس اعشاریہ ایک چارسیکنڈ سے پندرہ سو میٹر کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

بیجنگ اولمپک میں بیس سالہ سون یانگ پندرہ سو میٹر پیراکی کے مقابلے میں آٹھویں نمبر پرآئے تھے۔ ٹی ہوان نے بیجنگ اولمپک میں چارسو میٹر میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ کوچ لیو ہائی تائو کا کہنا ہے کہ لندن اولمپک میں کوئی سوئمر سون یانگ کا عالمی ریکارڈ نہیں توڑ سکتا لیکن گولڈ میڈل کیلئے جنوبی کوریا کے پارک ٹی سے انہیں خطرہ ہے۔