پاک بھارت کرکٹ سیریز، انگلینڈ میں ہونے کا امکان

pakistan india

pakistan india

بھارت (جیو ڈیسک)پاک بھارت کرکٹ سیریز جو دسمبر میں بھارت میں ہونا تھی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد اب انگلینڈ میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو انگلینڈ میں منعقد کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کے لیے انتہائی موزوں ملک قرار دیا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام دیگر آپشنز پر بھی غور کر رہے ہیں، تاہم دبئی میں سیریز کے انعقاد کے حوالے سے بھارت کو کئی تحفظات ہیں۔