بھارت نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو21 رنز سے ہرا دیا

india cricket

india cricket

بھارت(جیوڈیسک)بھارت نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں اکیس رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی ہے۔ ہمبن ٹوٹا میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی اور وریندر سہواگ کی شاندار ایک سو تیہتر رنز کی شراکت کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پرتین سو چودہ رنز بنائے۔ سہواگ چھیانوے رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ وریرات کوہلی نے ایک سو چھ رنز بناکر اپنے کیریئر کی بارہویں سنچری اسکور کی۔ سریش رائنا نے پچاس رنز بنائے۔

جواب میں کمار سنگاکارا کی سنچری بھی سری لنکن ٹیم کو فتح نہ دلاسکی اور مقررہ اوورز میں میزبان ٹیم نو وکٹ پر دو سو ترانوے رنز بناسکی۔ سنگاکارا نے ایک سو تینتیس رنز بنائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ منگل کو کھیلا جائیگا۔