آئی او سی اجلاس: لندن اولمپکس میں پاکستان کی قسمت کا فیصلہ

london olympics

london olympics

لندن (جیوڈیسک) انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کا ایک اہم اجلاس لندن میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی لندن اولمپکس میں شرکت کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملات میں حکومتی مداخلت کے پیش نظر آئی او سی کا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ آئی او سی اپنے اجلاس میں پاکستان کی لندن اولمپکس میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کریگی۔

اجلاس کی صدارت آئی او سی کے صدر جیکوئس روگی کریں گے۔ اگر آئی او سی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملات میں حکومتی مداخلت تسلیم کر لی تو پاکستان کی اولمپک رکنیت منسوخ کی جا سکتی ہے اور پاکستان کو آئی او سی کے جھنڈے تلے اولمپکس میں شرکت کرنا پڑیگی۔