اوول ٹیسٹ،جنوبی افریقہ637 رنزپرڈکلئیر،آملہ کی ٹرپل سنچری

ovel test

ovel test

اوول ٹیسٹ (جیوڈیسک)اوول ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقا نے پہلی اننگز چھ سو سینتیس رنز دو وکٹوں پر ڈکلیئر کردی، ہاشم آملہ نے شاندار ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔ کھیل کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے چار سو تین رنز دو کھلاڑی آوٹ سے اننگز دوبارہ شروع کی۔ آملہ نے عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھا اور کھانے کے وقفے کے بعد کیرئیر کی پہلی ٹرپل سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں آملہ اور جاک کیلس نے اسکور میں تین سو ستتر رنز کا اضافہ کیا۔ چائے کے وقفے پر جنوبی افریقی اننگز ڈکلیئر کردی گئی۔ آملہ تین سو گیارہ اور کیلس ایک سو بیاسی رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ گریم اسمتھ نے ایک سو اکتیس رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں تین سو پچاسی رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔