فائرنگ واقعات سے پاکستان کے ساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں : بھارت

Salman Khurshid

Salman Khurshid

نئی دہلی(جیوڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر دو فوجیوں کی ہلاکت بارے پاکستان سے سخت احتجاج کیا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا معاملہ پاکستان سے اٹھایا ہے اور حکومت پاکستان کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے دورے پر آئے ہوئے ویتنام کے نائب وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور دو سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعہ افسوناک ہے اور پاکستان کے ساتھ اس معاملے پر سخت احتجاج کیا گیا ہے اب انتظار کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کی سویلین حکومت ہمارے احتجاج کا کب اور کیا جواب دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیز فائر معاہدے پر پابندی اعتماد سازی اقدامات کا اہم حصہ ہے اور اس طرح کے واقعات سے دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے حوالے سے کوششوں اور مقاصد کے حصول پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ امید ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس واقعے پر مثبت جواب دیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونگے۔