مستونگ لیویز کی کارروائی ، فائرنگ میں ملوث چھ ملزمان گرفتار

Mastung Levies

Mastung Levies

مستونگ (جیوڈیسک)مستونگ لیویز کی کارروائی ، لیویز اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث چھ ملزمان گرفتار ، اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ طفیل بلوچ نے ذرائیع کو بتایا کہ لیویز فورس کو خفیہ اطلاع ملنے پر مستونگ میں پڈنگ آباد کے علاقے میں اہلکاروں نے چھاپہ مار کر لیویز اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے گزشتہ روز فائرنگ کر کے ایک لیویز اہلکار کو زخمی کیا تھا اور زخمی اہلکار سے اسلحہ اور سرکاری موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے، افراد نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جار ہی ہے۔