فرانس میں سوشلسٹوں نے واضح برتری حاصل کر لی

Francois Hollande

Francois Hollande

فرانس: (جیو ڈیسک) فرانس کے صدر فرانسوا ہولاند کی سوشلسٹ پارٹی نے پارلیمانی اتنخابات میں برسوں بعد واضح برتری حاصل کرلی ہے،فرانسوا ہولاند چالیس برس بعد سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ فرانس میں حالیہ انتخابات کے نتیجے میں صدارت کا عہدہ حاصل کرنے والے فرنسواہولاند کی سوشلسٹ پارٹی نے پالیمانی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرلی ہے۔

ماہرین کے مطابق 1980 کے بعد سب سے زیادہ نشتیں جیتنے والے صدر بن گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پارلیمنٹ میں واضح برتری حاصل کرنے سے صدر فرانسوا کو جرمنی کی طرف سے یورو زون کی حمایت میں مدد آسانی سے حاصل ہو جائیگی ۔ اس موقع پر صدر اولاند کا کہنا تھا کہ مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ جو کچھ ہم نے شروع کیا تھا اب ہم اسے جاری رکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں صدر اولاند کو برتری حاصل تھی اور انہوں نے ایوان زیریں میں 43 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں جب کہ اس سے قبل صدر سرکوزی نے صرف 34 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔