فرنچ اوپن، نواک یوکووچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

novak djokovic

novak djokovic

پیرس : (جیو ڈیسک) عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک یوکووچ عمدہ کار کردگی کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ فرانسیسی دارلحکومت پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں نواک یوکووچ کا ٹکراؤ اطالوی حریف ایندریاس سیپی سے ہوا۔

چار گھنٹے اٹھارہ منٹ تک جاری مقابلے میں یوکووچ کو تین دو سے کامیابی ملی۔ ابتدائی دو سیٹس ایندریاس سیپی نے جیتے۔ عالمی نمبر ایک نے کم بیک کرتے ہوئے بقیہ تین سیٹس جیت کر میچ کا فیصلہ اپنے حق میں کرلیا۔ یوکووچ کی کامیابی کا اسکور چار چھ،چھ سات، چھ تین، سات پانچ اور چھ تین رہا۔