فرنچ اوپن: اعصام اور جولین کی جوڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

aisam

aisam

فرانس: (جیو ڈیسک) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجرز نے فرنچ اوپن مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کو الیفائی کر لیا ہے۔

فرنچ اوپن ڈبلز ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پاک ڈچ جوڑی نے فلپائن کے ٹریٹ کونریڈ اور برطانیہ کے ڈومینک انگلوٹ پر مشتمل جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

اعصام اور راجرز کے پیئر نے اپنی حریف جوڑی کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چھ ایک اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ لندن اولمپکس کیلئے اعصام الحق کو ٹاپ ٹین رینکنگ لسٹ میں جگہ بنانا ضروری ہے۔